لیاقت آباد،3 دکاندار گرفتار، پتنگیں اور مانجھا ضبط

April 06, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کر کے3 دکانداروںکو گرفتارکرکے پتنگیں اور مانجھا ضبط کرلیا، واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لیاقت آباد فلائی اوور پر پتنگ کی ڈور گلے اور ماتھے پر پھر نے سے 2 افراد زخمی ہوگئے تھے ،جس کے بعد لیاقت آباد پولیس حرکت میں آگئی اور مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے3 دکانداروں کو گرفتارکرکے ہزاروں روپے مالیت کی 1900پتنگیں او رمانجھا،چرخیاں اور دیگر سامان قبضے میں لے کر گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔