حکومت انسانی جانوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہے‘ رضا ربانی

April 06, 2020

حکومت انسانی جانوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہے‘ رضا ربانی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی نے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کے بیان نے ثابت کر دیا کورونا کے خلاف جنگ قومیت پر مبنی نہیں ہےحکومت انسانی جانوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہےیہ وقت تھا قوم کو متحد کرنے کا لیکن حکومتی پارٹی کی چھوٹی سیاسی سوچ سامنے آئی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت انسانی جانوں کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہے‘ ٹائیگر فورس کا اعلان ثبوت ہے کہ عوام کو کورونا وباء سے لڑنے کے لئے حکومتی پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا۔ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فاشسٹ سوچ کو فروغ دیا جا رہا ہے‘ عوام کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ حکومتی پارٹی کا ساتھ دو ورنہ کورونا اور غربت برداشت کرو۔