نیویارک، ٹائیگر میں کورونا وائرس کی تشخیص

April 06, 2020

نیویارک کے چڑیا گھر میں چار سال کی ملائشین ٹائیگر کو خشک کھانسی تھی جس پر اس کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق 6 مزید شیروں میں بھی سانس میں دشواری کی علامات سامنے آئی ہیں تاہم تاحال ان کے ٹیسٹ نہیں کیے گئے۔

انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چڑیا گھر کے ملازم سے کورونا وائرس ٹائیگر میں منتقل ہوا۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہےکہ ٹائیگر جلد صحت یاب ہو جائے گا۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ ٹائیگر کا علاج کیا جائے گا اور دنیا کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ رکھیں گے۔

س سے قبل پالتو بلیوں اور کتوں میں بھی کورونا وائرس پایا جاچکا ہے تاہم جنگلی جانور میں کورونا کا یہ پہلا کیس ہے۔