• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں مسلسل 5ویں روز ایک ہزار سے زائد اموات


کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا میں مسلسل پانچویں روز ایک ہزار سے زائد اموات ہونے کے بعد مجموعی تعداد ساڑھے 9 ہزار تک پہنچ گئی اور بیماروں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار ہو چکی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک کے بعد نیوجرسی اور نیوآرلینز کورونا وائرس کے نئے گڑھ بن گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگلا ہفتہ قیامت خیز ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے بیماری کیخلاف انسداد ملیریا کی دوائی کا ذخیرہ کرلیا گیا ہے۔

ادھر اسپین، اٹلی، فرانس، جرمنی، بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں بھی بڑی تعداد میں لوگ جان سے گئے جبکہ آئرش وزیراعظم نے کورونا سے لڑنے کے لیے خود کو پھر سے ڈاکٹر کی حیثیت سے رجسٹرڈ کرالیا۔

تازہ ترین