کورونا سے جنگ میں نرسز بھی مسائل کا شکار

April 06, 2020

کورونا سے جنگ میں نرسز بھی مسائل کا شکار

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹروں کے ساتھ فرنٹ لائن پر لڑنے والی نرسز بھی مسائل کا شکار ہیں، جو سہولیات نہ ملنے کی شکایت کررہی ہیں۔

سندھ بھر کے اسپتالوں میں نرسوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا اور حفاظتی سامان، ہیلتھ الاؤنس اور رسک الاؤنس نہ ملنے کی شکایت کی۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ایک بار پھر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو فوری طور پر حفاظتی لباس فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں پی ایم اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہاکہ بغیرحفاظتی لباس کے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز خود کورونا کا شکارہوگئے ہیں۔