قومی ہاکی کھلاڑیوں کا گھروں پر کوچز کے ٹریننگ پلان پر عمل

April 06, 2020

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گھروں پر کوچز کے ٹریننگ پلان پر عمل شروع کردیا۔ کھلاڑی دستیاب وسائل میں اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جیند کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے۔

کھلاڑیوں نے اپنی ٹریننگ کی ویڈیوز پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھجوائی ہیں۔

عمر بھٹہ، علی شان، ابوبکر محمود، اظفر یعقوب اور عماد شکیل بٹ سمیت 20 کھلاڑی ویڈیوز بھیجوانے والوں میں شامل ہیں۔