چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا گداگر بچوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

April 07, 2020

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے پنجاب بھر میں گداگر بچوں کےخلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ لاک ڈاؤن کے دوران سڑکوں پر پیشہ ور بھکاری بچوں کی تعداد بڑھنے کے بعد کیا گیا ہے۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد نے بھکاری بچوں کے خلاف آپریشن کے لیے کمشنرز اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پیشہ ور بھکاری بچے لاک ڈاؤن کے باوجود گلی، محلوں اور سڑکوں پر موجود ہیں، پچھلے ہفتے وارننگ آپریشن کیا گیا تھا، اب بھرپور آپریشن کے لیے پولیس اور انتظامیہ کی معاونت درکار ہے۔