کورونا وائرس کی وبا:بینکاری کومحفوظ بنانے کیلئے اسٹیٹ بینک کے سخت اقدامات

April 07, 2020

کراچی(رپورٹ/رفیق بشیر)بینکوں عملے کی کمی۔سرکاری ملازمین کو بروقت بینکوں کے ذریعے تنخواہوں کی تاخیراورملک بھر میں بڑے تعداد میں اے ٹی ایم کی خرابی اور ان میں رقم نہ ہونے کے ساتھ نوسربازوں کی جانب سے عوام سے دھوکے سے بینکاری کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کی شکایت کا اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے سخت اقدامات اٹھائیں ہیں تاکہ بینکاری کی صنعت کو محفوظ بنانے کے ساتھ صارفین بینکاری کی ذاتی معلومات کو بھی محفوظ بنایا جاسکے۔اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پیر کو ایک جامع حکمت عملی پر مبنی اعلامیہ جاری کیا ہے۔