طبی عملہ بغیرخصوصی لباس مریضوں کے علاج پرمجبور،پی ایم اے

April 07, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفدنے صدر ڈاکٹر مسعودالرؤف ہراج کی قیادت میں پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ نشتر ہسپتال کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر ناہید چودھری کو عملے کے لئے حفاظتی کٹس اور سامان فراہم کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر بلال سعید،ڈاکٹر وسیم ربانی،ڈاکٹر علی مہدی ،ڈاکٹر رانا خاور ،مرتضی بلوچ ،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر عمران مزاری اور دیگر ہمراہ تھے بعدازاں وفد نے سوشل سیکیورٹی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طارق شیخ و دیگر عملے میں بھی حفاظتی سامان تقسیم کیا۔