ریاست مخالف تقریر کرنے والے طالبعلم کی ضمانت منظور

April 07, 2020

ریاست مخالف تقریرکے الزام میں زیر حراست طالبعلم عالمگیرخان کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی امین نے دو صفحات پر مشتمل طالبعلم عالمگیرخان کی ضمانت کا تحریر ی فیصلہ دیتے ہوئے عالمگیر خان کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب میںریمارکس میں کہا گیا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا بنیادی حق آئین میں دیا گیا ہے، آزادی اظہار رائے آئین میں بعض پابندیوں کےساتھ مشروط ہے جبکہ عالمگیر خان نے پابندیوں کی خلاف ورزی کی یا نہیں، فیصلہ ٹرائل میں ہوگا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ریاست کو شہریوں کی جانب سے تنقید برداشت کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ عالمگیر خان کے خلاف لاہور میں ایک ریلی کے دوران ریاست مخالف تقریر کا مقدمہ درج ہے۔