سعودی عرب: دو ہفتوں میں کورونا کیسز دو لاکھ تک بڑھنے کا خدشہ

April 07, 2020

سعودی وزیر صحت نے 2 ہفتوں میں کورونا وائرس کے کیسز 2 لاکھ تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابقسعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کچھ ہفتوں میں سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ تک جاسکتی ہے۔

دریں اثنا سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مملکت میں کورونا کے مزید 43 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح مجموعی مریضوں کی تعداد 2795 ہوگئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث 41 اموات ہوچکی ہیں۔ اسی طرح اب تک کورونا کے615 مریض صحت یاب ہوچکےہیں۔