صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج لاہور پہنچیں گے

April 08, 2020

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج لاہور پہنچیں گے۔ جہاں وہ گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات اور شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج لاہور کے دورے پر جائیں گے۔ اس دوران وہ گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کریں گے اور بعد ازاں سول سیکرٹریٹ میں قائم کورونا کنٹرول روم کا معائنہ کریں گے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں ٹیلی میڈیسن سینٹر کا بھی دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے گھر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لئے بھی جائیں گے۔