شیخوپورہ، 2روز قبل لاپتہ ہونیوالے وکیل کی پھندا لگی لاش کھیتوں سے ملی

April 08, 2020

شیخوپورہ ( نمائندہ جنگ) لاہورروڈ کی آبادی جمال ٹاؤ۔ن کے رہائشی دو روز قبل لاپتہ ہونے والے ایڈووکیٹ ارشاد احمد کی لاش آبادی رنگیاں جنگیاں کے قریبی کھیتوں سے مل گئی جس کے گلے میں کیبل تار کا پھندا ڈالا ہوا تھا۔فیکٹری ایریا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لےکرپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے بتایا گیا ہے کہ مقتول جمال ٹاؤن کوٹ عبدالمالک کا رہائشی اور سیشن کوٹ لاہور میں وکالت کرتا تھا جو دو روز قبل اپنے دوست فیصل کے ہمراہ کرائے کا مکان حاصل کرنے کے لئے رنگیاں جنگیاں گیا تھا اور واپس نہ آیافیصل غائب ہے جس کی تلاش بھی جاری ہے۔