مردان، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر میں کورونا وائرس کی تصدیق

April 08, 2020

مردان (نمائندہ جنگ) ڈی ایچ کیو اسپتال کا ڈاکٹر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگیا جو آئسولیشن وارڈ میں کورونا مریضوں کا علاج کرتا تھا خود بھی اس وارڈ کا مریض بن گیا ڈاکٹر نے چند روز قبل ویڈیو بیان میں حفاظتی آلات نہ ہونے پر طبی عملے کے کورونا کا نشانہ بننے کے خدشات ظاہر کئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اور کیجولٹی میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ضیاء الرحمان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا جس پر انہیں ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا۔