تین ٹائم حاضری کا فیصلہ مستردکرتے ہیں،ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن

April 08, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن ملتان نے انتظامیہ کی جانب سے تین ٹائم حاضری کے فیصلہ کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ تمام کنسلٹنٹ جو آئسولیشن وارڈ میں آن کال ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں وہ روزانہ مارننگ شفٹ میں اٹینڈنس لگائیں گےیہ اعلان وائے سی اے کے اجلاس میں جس میں ڈاکٹر زاہد سرفراز ، ڈاکٹر وقارنیازی نے شرکت کی۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پاینئرز یونٹی گروپ کے صدور نے بھی موقف کی تائید کی ہے۔