سرائیکی پارٹی کے بانی بیرسٹر تاج محمد لنگاہ کی برسی کے موقع پر تقریب

April 08, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان سرائیکی پارٹی کے بانی بیرسٹر تاج محمد لنگاہ کی 7ویں برسی اور پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب پارٹی ترجمان ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی جس میں پارٹی کے چیف آرگنائزر احمد نواز سومرو، ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ، شریف خان لاشاری، کنور اقبال خان ایڈووکیٹ، سہیل بلوچ ودیگر نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمد نواز سومرو نے کہا کہ بیرسٹر تاج محمد لنگاہ نے سرائیکی قرمی تحریک کے لئے بے پناہ جدو جہد کی-