کور کرشر چیلنج، افریقی ایتھلیٹ نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑدیا

April 08, 2020

کور کرشر چیلنج میں جنوبی افریقی ایتھلیٹ اولمپیئن کاسٹر نے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رونالڈو نے زمین پر لیٹ کر 45 سیکنڈ میں142بار پاؤں کو چھوا جبکہ کاسٹر نے45سیکنڈ میں176بار اپنےپاؤں کو چھو کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔


کور کرشر چیلنج میں دنیابھر کے کھلاڑی شریک ہیں اور لاک ڈاؤن کی صورتحال میں آئیسولیشن کے دوران کھلاڑی ایک دوسرے کو چیلنج کر رہے ہیں۔