عوام کی عزت نفس مجروح کئے بغیر مدد کی جائے ،مرز افیصل محمود

April 09, 2020

لندن (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا کہ حکومت پاکستان اور دیگر فلاحی ادارے عوام کی عزت نفس مجروح کیے بغیر ان کی امداد کریں اور فوٹو سیشن اپنی نمود ونمائش کے بجائے خالصتاً اللہ کی رضا کے لئے فلاحی کام سرانجام دیئے جائیں جس طرح پی ایس پی فاونڈیشن کے رضا کار اپنی اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے ر ہے ہیں۔ حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ تم میں بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائیں۔ فیصل محمود نے پاک سرزمین پارٹی کے فلاحی ادارے کے رضا کاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدامات لائق تحسین ہیں۔ اس طرح کے فلاحی ادارے اور سماجی کارکن معاشرے کا جھومر ہیں اور اسلام بھی ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ جس نے ایک انسانی جان کو بچایا گویا اس نے تمام انسانیت کو بچایا۔