ایکسپورٹ انڈسٹری کو فوری چلانے کی اجازت دینگے، رزاق داؤد

April 09, 2020

فیصل آباد (نمائندہ جنگ)حکومت موجودہ عالمی بحران سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کیلئے ایسے اقدامات کر رہی ہے ایکسپورٹ انڈسٹری کو فوری چلانے کی اجازت دینگے، صنعتکاروں کے ساتھ محنت کشوں کے مفادات کا بھی تحفظ کیا جائے گا،۔ انڈسٹری سے مارچ، اپریل اور مئی کے بلوں کی وصولی مارک اپ کے بغیر مؤخر کرنے کا معاملہ کل ہونے والے اجلاس میں اٹھائے جائے گا۔ لاک ڈاؤن کی آڑ میں نہ تو ملازمین کی چھانٹیاں ہونی چاہیں اور نہ ہی کسی کو صنعتکاروں کو ہراساں کرنے کی اجازت دی جائے گی۔یہ باتیں وزیر اعظم کے مشیر رزاق داؤد نے کہی ہیں وہ ویڈیو لنک کے ذریعے ملک بھر کے چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدور سے میٹنگ کر رہے تھے۔