ضلع جنوبی اور شرقی میں کتوں کی ویکسینیشن

April 09, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع جنوبی اور شرقی میں کتوں کو پکڑ کر ویکسینیشن کردی گئی پہلے روز 65 کتوں کو ویکسین دی گئی۔حکومت سندھ کو اے سی ایف، آر ایف پی اور انڈس اسپتال نے معاونت فراہم کی تمام کتوں کو ویکسینیشن کے بعد اپنے علاقوں میں واپس چھوڑ دیا گیا۔ایسے کتے جنہیں یہ ادویات لگادی جاتی ہیں ان سے ریبیز کا خطرہ ختم ہوجاتا ہے۔