جیف بیزوس مسلسل تیسرے سال امیر ترین شخص قرار

April 09, 2020


فوربز میگزین نے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق ایمازون کے سی ای او جیف بیزوس مسلسل تیسرے سال بھی دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

جیف بیزوس 113 ارب امریکی ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں جس کی وجہ سے وہ اس وقت دنیا کے سب سے امیر ترین انسان ہیں۔ فوربز کی 34ویں سالانہ فہرست میں بل گیٹس 98 ارب ڈالرز دولت کے ساتھ دوسرے جب کہ ان کے دوست وارن بفٹ ساڑھے 67 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

گزشتہ برس اس فہرست میں 21 سو 53 افراد تھے جو اب کم ہو کر 2 ہزار 95 ہوگئے ہیں۔ فوربز کے اسسٹنٹ منیجنگ ایڈیٹر کیری ڈولن کہتے ہیں ارب پتی افراد کی تعداد میں کمی کورونا کے معیشت پر اثرات کی عکاس ہے۔