پیسیو امیونائزیشن پر کام کیلئے وفاق نے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا

April 09, 2020


ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ پیسیو امیونائزیشن پر کام کرنےکے لیے وفاق کی جانب سے نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا ہے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی نے جیونیوز کے مارننگ پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پیسیو امیونائزیشن پر کام کرنے سے متعلق گزشتہ روز مشیرصحت، ڈریپ کمیٹی سے ویڈیو کانفرنس پر بات چیت ہوئی تھی، اجلاس میں پیسیو امیونائزیشن کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی تھی۔

ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ پیسیو امیونائزیشن پر کام کرنے کے لیے وفاق کی جانب سے تا حال کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں کے واضح احکامات ملتے ہی پیسیو امیونائزیشن پر کام شروع کردیا جائے گا ۔