سکول میں ڈکیتی، ڈاکو فیس کی رقم و زیورات چھین کر فرار، لوٹنے کے 10 واقعات

April 10, 2020

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری دو گاڑیوں ،دوموٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات، موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ گرجا روڈ پر سکول میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکونقدی اورزیورات چھین کر فرارہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو موٹر سائیکل پرسوارڈاکو خاتون پرنسپل اور ٹیچر سے دو لاکھ روپے اورطلائی انگوٹھیاں چھین کر فرار ہو گئے۔پرنسپل نورین فیصل اورٹیچر رضوانہ ظہیر ماہانہ فیس جمع کر رہی تھیں کہ ملزم سکول میں داخل ہوئے اورواردات کے بعد ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔تھانہ پیرودھائی کو احسن جاوید نے بتایا کہ اپنے موٹرسائیکل نمبر آرآئی پی7588 پر جا رہا تھا ،چھتی قبرستان کے قریب 2 ملزم اسلحہ کی نوک پر مجھ سے موٹرسائیکل اور 3سو روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کو افتخار احمد نے بتایا کہ کٹاریاں مارکیٹ سے گزر رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل سوار مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کو حلیمہ احمد نے بتایا کہ 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر ہمارا رکشہ سکستھ روڈپر روک کر ہم سے پرس چھین کرفرارہوگئے جس میں 70ہزار روپے ، 5ہزار قطری ریال ،طلائی چین ، بالیاں ، انگوٹھیاں ، ٹاپس وغیرہ تھے۔تھانہ نیوٹاؤن کو محمد امجد فاروق نے بتایا کہ شمشیر علی نے کاروبار کے لیے 6لاکھ 50ہزارروپے لیے میں نے رقم واپسی کا مطالبہ کیا تو انکاری ہو گیا اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جو امانت میں خیانت کا مرتکب ہوا ۔تھانہ نصیرآبادکو عبدالغفارنے بتایا کہ میں اور شکیل احمد اپنے موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ بھاٹہ چوک میں موٹرسائیکل سواروں نے ہمیں روکا اور اسلحہ کی نوک پرمجھ سے2 موبائل اور 20ہزار روپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ریس کورس کو محمدابراھیم خان نے بتایا کہ قاسم مارکیٹ میں نے سگنل پربھکاری کو پیسے دینے کیلئے شیشہ اتارکر ڈیش بورڈسے پیسے اٹھانے لگاتو نامعلوم ملزم مجھ سے موبائل چھین کر فرارہوگیا۔تھانہ واہ کینٹ کو محمد ندیم نے بتایا کہ چور میرے گھر سے کپڑے،برتن وگھریلوسامان مالیتی 80ہزار روپے لے گئے۔تھانہ صدرواہ کورفیع اللہ خان نے بتایا کہ چورمیری دکان کے تالے توڑ کر انجن آئل133ڈبے مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ صدرواہ کو افضال ایوب نے بتایا کہ میں رکشہ میں سوارہوکر جارہاتھا میرے ساتھ2 نامعلوم افراداورایک بچہ بھی سوارتھے جنہوں نے بچے کو قے کے بہانے میری طرف کیااوراس دوران میری جیب سے موبائل چوری کرلیا۔تھانہ صدربیرونی کو آٖفتاب احمد نے بتایا کہ سائل اپنے گھر کے گیٹ پر موجود تھا کہ تین نامعلوم افراد آگئے جو سائل کو اسلحہ کی نوک پر گھر کے اندر لے گئے اور دو موبائل ، 5ہزار روپے اور طلائی ٹاپس مالیتی 35ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ صدربیرونی کو فرحان نبیل نے بتایا کہ میں اہل خانہ کے ہمراہ سسرال کے گیٹ پر پہنچا تو ایک نامعلوم شخص موٹر سائیکل پر آیا اور اسلحہ کی نوک پر میری بیوی سے 3طلائی کڑے اور دو انگوٹھیاں طلائی وزنی 4تولے مالیتی 4 لاکھ روپے چھین کے فرار ہو گیا۔تھانہ روات کو فیاض نے بتایا کہ وہ اپنے موٹر سائیکل نمبر وائی کیو-12-329 پر جارہاتھاکہ ساگری سٹاپ کے پاس رفع حاجت کے لیے رکا تو تین افراد آئے اور اسلحہ کی نوک پر میرا موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ مری کو غلام مصطفی ایس ڈی او واپڈا مری نے بتایا کہ موضع تپہ کیر کے وی اے50 کا ٹرانسفارمر کاسامان چرالیا گیا۔ دریں اثناء تھا نہ کرا چی کمپنی کے علا قے جی نائن ٹو سے امتیاز حسین کے گھر سے 7 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ، کپڑے اور دیگر سامان چوری کر لیے گئے،اسی تھا نے کے علا قے جی نائن فور میں گل باز بی بی کا چھین ہوا موبائل اوسل ولیم اور شہزاد رولسن سے بر آمد ہوا ،تھانہ بھا رہ کہو کے علا قے کو ٹ ہتھیال میں راشد محمود نے ملزم ظہیر حسین سے 14 لاکھ روپے میں پلا ٹ کا سودا کر کے رقم دی ۔چیک کرنے پر ملزم نے فراڈ سے پلا ٹ کے کا غذات جعلی دے دیے ۔ تھا نہ رمنا کے علا قے جی الیون مرکز کے محمد حسین نے رپورٹ درج کرائی کہ عمران نے دھو کہ دہی سے اپنا نام ظہیر ظا ہر کر کے جعلی اسٹام تیار کر کے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پلا ٹ فرو خت کر کے مدعی سے 20 لاکھ روپے بٹور لئے۔