قرنطینہ سنٹرز کے اندر اساتذہ کو تعینات کرنا مناسب نہیں، پنجاب ٹیچرز یونین

April 10, 2020

لاہور(خبر نگار)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانالیاقت علی نے کہا ہے کہ اساتذہ نے ہمیشہ مشکل اور کٹھن حالات میں ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔موجودہ ناگہانی اور ہنگامی صورتحال میں بھی اساتذہ احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم میں ہر قسم کی ڈیوٹی اور معاونت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں لیکن قرنطینہ سنٹرز کے اندر اساتذہ کو تعینات کرنا مناسب نہیں ۔