کورونا کے خلاف ایک نسل کی لڑائی کا سامنا ہے، انٹونیو گوٹریس

April 10, 2020


سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ایک نسل کی لڑائی کا سامنا ہے۔ سلامتی کونسل مشکل کی اس گھڑی میں اتحاد کا ثبوت دے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں انٹونیو گوٹریس کا کہنا تھا کہ وبا کے دوران امن اور سلامتی کے لیے سلامتی کونسل کی کوششیں نہایت اہم ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ساری دنیا کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور پہلے سے زیادہ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔