اہل تھر نے نظم و ضبط کی مثال قائم کردی

April 11, 2020

اہل تھر نے نظم و ضبط کی مثال قائم کردی

اہل تھر نے بھوک، پیاس اور انتہائی غربت کے باوجود نظم و ضبط کی مثال قائم کردی۔

پس ماندہ تھر کے مکینوں نے احساس کفالت پروگرام کی رقم کے حصول کے لیے دھکم پیل کی، نہ بے نظمی اور نہ ہی کوئی ہنگامہ کیا۔

اہل تھر نے کورونا وائرس کے پیش نظر وفاقی حکومت کی فراہم کردہ رقم کو بڑے آرام سے حاصل کیا۔

تھر کے باشندوں کی غربت کے باوجود صبر نے ان کے لیے مشکل کام آسان بنادیا اور سب کو آرام سے 12ہزار روپے مل گئے۔