پنجاب میں 10 ہزار کانسٹبل بھرتی کرنے کی منظوری

April 18, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ 10ہزار کانسٹیبل منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کئے جائیں گے، رواں مالی برس 5ہزار کانسٹیبلوں کی بھرتی ہوگی جبکہ 5 ہزار مزید کانسٹیبل اگلے مالی برس بھرتی کئے جائیں گے۔