ماہِ رمضان

April 26, 2020

ساتھیو! کوشش کریں کہ اس مبارک مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمائیں۔ دوسروں کے کام آئیں، ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کریں۔ غربا ءاور مساکین کا روز افطار کروائیں۔ اس بات کا خاص خیال رکھیںکہ جوآپ خود کھاتے ہیں جو اپنے لئے پسند کرتے ہیں وہی اشیاء ان کو مہیا کریں۔ آپ روزہ بھی رکھیں،عبادت بھی کریں ۔اسکول تو آپ کے بند ہیں گھر میں رہ کر اپنی درسی کتابیں پڑھیں اور اپنے والدین کا گھر کے کاموں میں ہاتھ بھی بٹائیں۔

روزہ دار کے لیے یہ بھی فرض ہے کہ وہ منہ سے ایسی بات نہ کہے، جس سے دوسرے کی دل شکنی ہو،کسی کو گالی نہ دیں، اپنا ذہن ، لباس صاف رکھیں، جھوٹ نہ بولیں، گالی گلوچ نہ کریں، غرض یہ کہ ہر لحاظ سے روزے کا احترام کریں، تب ہی روزہ رکھنے کا اجر ملتا اور اس مبارک مہینے میں ایک نیکی کرنے سے ستر نیکیوں کا ثواب ملتا ہے ۔

کوشش کریں کہ اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمائیں۔ آئیے! اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ خدائے بزرگ و برتر ہمیں رمضان المبارک میں نیک اعمال کرنے اور ہر برے کاموں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائےاور اس وبا کورونا وائرس سےجلد ہم کو نجات دے اور ہم سے راضی ہوجائے۔امین