امریکا میں کورونا سے ایک اور پاکستانی کا انتقال ہوگیا

April 29, 2020

امریکا میں کورونا وائرس سے ایک اور پاکستانی کا انتقال ہوگیا۔ پرویز اقبال کا تعلق ہزارہ سے تھا۔ وہ امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ڈیپارٹمنٹ اسٹور کے مالک تھے۔

پرویز اقبال کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کی گئی۔ جس کے بعد فاریسٹ لان قبرستان میں انہیں سپردخاک کردیا گیا۔ تدفین میں لوگوں نے ماسک پہن کر شرکت کی، شرکاء نے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کیا۔