کورونا کے سبب اسلام آباد کے دو علاقے سیل

April 30, 2020


کورونا وائرس کے سبب شہر اقتدار کے سیکٹر آئی10 ون اور فور کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق مذکورہ علاقوں کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سیل کیا گیا اور رینجرز اورپولیس کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق سیکٹر آئی ٹین کو 28 کیسز سامنے آنے پر سیل کیا گیا ہے، مذکورہ علاقوں میں لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور تمام رہائشیوں کا مکمل چیک اپ کیا جائے گا۔

سیکٹرز میں آمدورفت پر مکمل پابندی عائد ہے اور ان علاقوںمیں داخل ہونے سے پہلے تمام کوائف چیک کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کے علاقے بھی کورونا وائرس کے باعث سیل کیے گئے تھے۔