وزیراعظم کی لاک ڈاؤن میں نوجوانوں کو کتاب پڑھنے کی تجویز

May 01, 2020

وزیراعظم کی لاک ڈاؤن میں نوجوانوں کو کتاب پڑھنے کی تجویز

وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں نوجوانوں کو کتاب پڑھنے کی تجویز دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیراعظم نے پاکستانی نوجوانوں کو اسلامی تہذیب اور تاریخ پر مبنی کتاب پڑھنے کا کہا۔

عمران خان نےکتاب کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ بندش (لاک ڈاؤن) کے موسم میں ہمارے نوجوانوں کے مطالعے کے لیے ایک لاجواب انتخاب ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ کتاب ان تاریخی عوامل کا نہایت خوبصورت مگر مختصر مجموعہ ہے، جنہوں نے تمدنِ اسلامی کو اپنے دور کی عظیم ترین تہذیب کی شکل دی اور ان عوامل سے پردہ اٹھاتی ہے جو اس کے زوال کی وجہ بنے۔