بلوچستان: جعفر آباد کی 4 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

May 02, 2020

بلوچستان: جعفر آباد کی 4 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

بلوچستان میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آگیا، ضلع جعفرآباد کی 4 سالہ بچی میں مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق پولیو کا نیا کیس ضلع جعفر آباد کی تحصیل اوستہ محمد سے رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ بچی کے والدین انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکاری رہے ہیں۔

اس نئے کیس کے ساتھ، بلوچستان میں رواں سال پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد7 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق رواں سال پشین میں 2، نصیر آباد، جعفر آباد، سبی، ژوب اور صحبت پور میں ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔