دہلی، گھر کی بالکونی میں کنسرٹ کا انعقاد

May 05, 2020

دہلی میں ایک موسیقار جوڑے نے اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ گھر کی بالکونی میں کنسرٹ کیا جسے ان کے پڑوسیوں نے خوب پسند کیا۔

بعد ازاں جوڑے کی جانب سےکرفیو کے دوران روزانہ گھر کی بالکونی سے کنسرٹ کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا اور وہاں رہنے والے لوگوں نے انہیں خوب سراہا۔

جوڑے کا کہنا تھا کہ 'یہ پوری دنیا کے لیے مشکل ترین وقت ہے اور اس دوران ہم نے پہلی بار بالکونی میں کنسرٹ کیا جس کا ہمیں بے حد مثبت رد عمل ملا اور اب ہم روز کنسرٹ کرتے ہیں۔