روم ایئرپورٹ پر کورونا اسکریننگ کیلئے اسمارٹ ہیلمٹ کا استعمال

May 07, 2020

روم ایئرپورٹ پر کورونا اسکریننگ کیلئے اسمارٹ ہیلمٹ کا استعمال

اٹلی کے دارالحکومت روم کے ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لیے اسمارٹ ہیلمٹ کا استعمال شروع کردیا گیا۔

اٹلی میں پہلی بار لوگوں میں کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لئے اسمارٹ ہیلمٹ کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروادی گئی ہے۔

اس اسمارٹ ہیلمٹ میں ایک انفرا ریڈ کیمرا اور تھرمو اسکینر نصب ہے جو ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں اور ملازمین کا درجہ حرارت اسکین کرنے اور کورونا کا پتا لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ٹیکنالوجی دبئی میں استعمال کی جا چکی ہے اور یوں متحدہ عرب امارات خطے میں سب سے پہلے یہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا ملک بن چکا ہے۔