100 سے زائد ممالک کی مالی معاونت کیلئے IMF کو درخواست

May 08, 2020

100 سے زائد ممالک کی مالی معاونت کیلئے IMF کو درخواست

دنیا کے 100 سے زائد ممالک نے مالی معاونت کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو درخواست دے دی۔

ایک اعلامیے میں آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہےکہ 100 سے زائد ممالک نے اسے مالی معاونت کی درخواست دی ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے متاثرہ ممالک کی ہنگامی سہولت کو دگنا کر دیا گیا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق فوری قرض فنانسنگ کی سہولت سے 100 ارب ڈالر کی طلب پوری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان کی G20 ممالک سے قرض مؤخر کرنے کی درخواست

آئی ایم ایف کا اپنے اعلامیے میں مزید کہنا ہے کہ 7 مئی تک آئی ایم ایف بورڈ نے 50 ملکوں کے لیے 18 ارب ڈالر کی منظوری دی ہے۔

آئی ایم ایف کا اعلامیے میں یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سربراہان نے غریب ممالک کی سود کی ادائیگی معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔