مشرقی افریقی ممالک میں سیلاب، 300 افراد ہلاک

May 09, 2020


مشرقی افریقی ممالک میں سیلاب سے 300 سے زائد افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ 8 ہزار ایکٹر پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں ہیں۔

صرف کینیا میں سیلاب سے 2 سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ روانڈا میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 60 افراد جان سے چلے گئے۔