شکار اور آسیب

May 17, 2020

مؤلف: سیّد حشمت سہیل

ترتیب، پیشکش و اہتمام: راشد اشرف

صفحات: 272 ،قیمت: :300 روپے

ناشر: فضلی بُک، اُردو بازار، کراچی۔

یوں تو دُنیا بَھر میں شکاریات سے متعلق کتابیں شایع ہوتی ہیں، تاہم پاکستان میں اس کی شرح کبھی بہت زیادہ نہیں رہی، جس کی کئی وجوہ ہیں۔ فی الحال تو ’’شکار اور آسیب‘‘ کے تعلق سے یہ بیان کرنا ہے کہ سیّد حشمت سہیل نے شکاریات کے سلسلے میں وہ مضامین ترجمہ کیے ہیں، جن کے ساتھ کچھ ماورائی واقعات بھی وابستہ ہیں۔ کوئی شبہ نہیں کہ کتاب دِل چسپ ہے اور بعض مقامات پر ایسی تصویر کشی کی گئی ہے کہ قاری خود کو اُس ماحول کے ارد گرد محسوس کرتا ہے۔ کتاب دیدہ زیب انداز میں شایع ہوئی ہے اور قیمت بھی مناسب ہے۔