کراچی: کیماڑی میں بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

May 10, 2020

کراچی کے علاقے کیماڑی میں گھریلو جھگڑے کے دوران سنگ دل بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق کیماڑی میں واقع خوشبو سینٹر کے قریب عبید الرحمٰن نامی شخص اور ان کے بیٹے عمر کا گھر میں آپس میں جھگڑا ہوا۔

گھریلو جھگڑے کے دوران شقی القلب بیٹے نے طیش میں آکر باپ کو چھریوں وار سے زخمی کر دیا۔

زخمی عبیدالرحمٰن اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا، جس کی لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پرانی دشمنی پر مسلح افراد کی فائرنگ، باپ بیٹا قتل

واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئی جس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔