پنجاب کے شہر سرگودھا کے گاؤں میں جائیداد تقسیم کرنے کے تنازع پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل، جبکہ بیوی اور بہو سمیت 3 افراد کو زخمی کر دیا۔
سرگودھا میں اجنالہ روڈ پر چک 26 شمالی کے قریب مبینہ طور پر جائیداد تقسیم کرنے کا مطالبہ کرنے والے بیٹے ظفر کو اس کے باپ شوکت نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
فائرنگ کے واقعے میں ملزم کی اہلیہ اور بہو سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال میں دونوں زخمی خواتین کی حالت تشویش ناک ہے، ملزم فائرنگ کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے: چکوال میں فائرنگ سے نوجوان بہن بھائی قتل
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔