مدرز ڈے، کھلاڑیوں کا اپنی ماؤں کو خراج تحسین

May 10, 2020

مدرز ڈے پر کھلاڑیوں کا اپنی والدہ کو خراج تحسین

مدرز ڈے کے موقع پر قومی کھلاڑیوں نے اپنی ماؤں کو محبت بھرے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اِس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنا پہلا بلّا 1500 روپے میں خریدا تھا جو ان کی ماں کی کل جمع پونجی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ماما جی نے انہیں بلّا خریدنے کے لیے سب پیسے دے دیے تھے، اُن کا مزید کہنا تھا کہ اپنی ماؤں کی قدر کریں، جنت ماں کے قدموں تلے ہے۔

کرکٹر حسن علی نے کہا کہ مدرز ڈے بہت بہت مبارک ہو، امی جان میرے زندگی میں سب کچھ کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

کامران اکمل نے کہا کہ والدہ کو بہت یادکر رہا ہوں، جب وہ میرے پاس تھیں تو روز مدر ڈے ہوتا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ اپنے والدین کی قدر کریں، ان کی عزت کریں، وہ اسی کی حقدار ہیں۔

کرکٹر اظہر محمود نے کہا کہ کیا رہ گیا جہاں میں جب ماں ہی نہیں رہی، ایسا لگا جسم میں جان ہی نہیں رہی۔

ویمن کرکٹر سدرہ امین نے کہا کہ ماؤں کا بچوں کی زندگیوں پر جو اثر ہوتا ہے، اس کا کوئی جوڑ نہیں۔