سعودی عرب:کورونا کے اقتصادیات پر اثرات،نمٹنےکیلئے نئے اقدامات

May 11, 2020

سعودی وزیرخزانہ نے کورونا کے اقتصادیات پر اثرات سے نمٹنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں مہنگائی الاؤنس یکم جون سے معطل کرنے اور ویلیو ایڈیڈ ٹیکس5 فیصد سےبڑھا کر 15 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سعودی وژن 2030ء کے متعدد پروگرام اور بڑے منصوبوں کے لیے بجٹ کم کردئیے گئے ہیں۔

سعودی وزیر خزانہ کے مطابق سول سروس قانون کےتحت نہ آنے والے افراد کی مالی سہولیات کے جائزے کے لیے کمیٹی بنادی ہے۔

سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان کی کمیٹی کو 30 دن میں سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔