چارجنگ کے دوران موبائل استعمال کرنے کا خوفناک نتیجہ

May 12, 2020

تھائی لینڈ میں موبائل پر گیم کھیلنے کا عادی نوجوان چارچنگ کے دوران موبائل پر گیم کھیلتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

موبائل پر کسی نشئی کی طرح گیم کھیلنے کا عادی نوجوان اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں ملا ہے جو موبائل کو چارجنگ پر لگاکر گیم کھیل رہا تھا کہ اسے کرنٹ لگ گیا۔

پولیس کا خیال ہے کہ 32 سالہ شخص کرنٹ لگنے کے باعث ہلاک ہوا ہے کیونکہ اس کے ہاتھ جلے ہوئے تھے اور سوج بھی رہے تھے، موبائل فون اس کے ہاتھ میں تھا اور چارجر سوئچ میں لگا ہوا تھا۔