پیسو امیونائزیشن کے کلینکل ٹرائلز WHO سے رجسٹرڈ

May 13, 2020

پیسو امیونائزیشن کے کلینکل ٹرائلز WHO سے رجسٹرڈ

کورونا وائرس کے علاج میں اہم پیشرفت ہوگئی، پیسو امیونائزیشن کے کلینِکل ٹرائلز عالمی ادارہ صحت سے رجسٹرڈ ہوگئے۔

ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے ملک میں سب سے پہلے کورونا وائرس کے اس طریقہ علاج کو متعارف کرایا ہے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق کورونا وائرس کے علاج میں ایک جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے، پیسو امیونائزیشن یعنی ’خاموش حفاظت‘ کے کلینِکل ٹرائلز کو عالمی ادارہ صحت نے رجسٹرڈ کرلیا ہے۔

دوسری جانب امریکی طبی ادارے ایف ڈی اے نے بھی کورونا وائرس کے خلاف پلازما تھراپی کو تین مختلف کیٹگری میں تقسیم کردیا ہے، جن میں پہلا کلینِکل ٹرائل، دوسرا ایکس پینڈڈ ایکسز پروگرام اور تیسرا کسی ایک مریض میں پلازما کا ہنگامی استعمال ہے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق اب تک امریکا میں کورونا کے 2600 مریض پلازما تھراپی سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں ایک درجن سے زائد افراد پر پلازما تھراپی جاری ہے اور ایک مریض صحتیاب ہوکر گھر منتقل ہوچکا ہے۔