اداکارہ اریج فاطمہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

May 16, 2020

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین کامیڈی ڈراما سیریز ’کس دن میرا ویا ہوئے گا 2‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی معروف اداکارہ و ماڈل اریج فاطمہ کے ہاں بیٹے ’عیسیٰ علی‘ کی پیدائش ہوئی ہے جس کا اعلان اُنہوں نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا۔



اریج فاطمہ نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ اُن کی نئی شروع ہونے والی زندگی اور اُن کے اہلِ خانہ کی خوشحالی کے لیے دُعا کریں۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے بیٹے ’عیسیٰ علی‘ کی تاریخ پیدائش 13 مئی 2020 بھی لکھی۔

یاد رہے کہ اریج فاطمہ نے 2012 میں جیو انٹرٹیمنٹ کے مقبول ترین کامیڈی ڈراما سریز کے سیزن 2 ’کس دن میرا ویا ہوئے گا‘ سے ڈراما انڈسٹری میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔

اُن کے دیگر ڈراموں میں مر بھی جائیں تو کیا، ہم نشین، آپ کے لیے ، یارِ بےوفا، حسد سمیت بہت سے ڈرامے شامل ہیں۔

اریج فاطمہ نے 2014 میں فراز خان نامی ایک بزنس مین سے شادی کی تھی لیکن اُن کی یہ شادی ایک سال بھی نہ چل سکی اور اُن کی طلاق ہوگئی جس کے بعد اُنہوں نے 2017 میں عزیز علی نامی ایک ڈاکٹر سے شادی کی۔

اریج فاطمہ اور اُن کے شوہر عزیر علی