پولیس کا کچے کے جنگلات میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن

May 17, 2020

سکھر (بیورو رپورٹ) ڈاکوؤں و جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پولیس کا باگڑجی کے کچے کے جنگلات میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، 2مشتبہ افراد زیر حراست، ڈاکوؤں کی متعدد پناہ گاہیں، مورچے نذر آتش، اضافی پولیس چوکیاں قائم کردی گئیں۔ آپریشن کی نگرانی ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کررہے ہیں، آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری جدید ہتھیاروں و آلات کے ذریعے حصہ لے رہی ہے۔ سکھر کے باگڑجی کے کچے کے جنگلات میں ڈاکوؤں کے منظم ہونے کی اطلاعات پر پولیس کی جانب سے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔