پنجاب کی 26 سے زائد صنعتوں کو کھولنے کی اجازت مل گئی

May 17, 2020

محکمہ صنعت و تجارت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کردیا، پنجاب کی 26سے زائد صنعتوں کو پیر سےکھولنےکی اجازت دے دی گئی ۔

صوبائی وزیر تجارت میااسلم اقبال کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری سے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیاہے ، متعلقہ انڈسٹریز کے لئے ایس اوپیز بھی جاری کردیئے ہیں۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرایاجائے گا، معاشی صورتحال کے تناظر میں وزیراعلیٰ نے اہم فیصلے کئےہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دفاع سے متعلقہ اشیا تیار کرنے والی ا نڈسٹری کو کام کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔

پنجاب بھر میں پاورلومز کو بھی کام کرنے کی اجازت دے دی گئی جبکہ فوڈ انڈسٹر ی، فلار ملز ، پولٹری فیڈ ملز،رائس ملز کو بھی اجازت دیدی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ صووبے میں لائیو اسٹاک سے متعلقہ کاروبار کو بھی کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے ، جبکہ حفاظتی لباس ،ماسک ،گلوز تیار کرنے ، اسٹوریج ، پرنٹنگ ،پیکنگ کی بھی حکومت کی طرف سے اجازت دی گئی ہے ۔

پنجاب میں سائیکل ، موٹر سائیکل ، کارکی انڈسٹری کوبھی کھول دیاگیا، جبکہ دودھ اوردودھ سے بننے والی اشیا کی فیکٹریوں کو بھی اجازت دیدی گئی اور سینی ٹائرز ،صابن ،ٹشو پیپر ز ،تیار کرنے والے اداروں کو بھی اجازت ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں آئل اینڈ گیس پروڈکشن کمپنیوں کو بھی اجازت دیدی گئی اور پاک عرب ریفائنری کمپنی ،کھاد بنانے والے فیکٹریوں کو پروڈکشن ،ٹرانسپورٹیشن ،اسٹوریج کی اجازت دیدی گئی ہے ، جبکہ ٹریکٹر ، تھریشر ،ہارویسٹر بنانے والی کمپنیوں کو بھی اجازت دی گئی ہے ۔

پنجاب میں بیج ،کھاد ، زرعی ادویات ،جانوروں کے چارے کی دکانوں کو بھی کام کرنے کی اجازت مل گئی اور میچ باکس ، ایل پی جی آوٹ لٹس، سوڈا ایش انڈسٹری کو بھی اجازت مل گئی ہے ۔

صوبے میں موبائل فون بنانے والی کمپنیوں ، اینٹوں کے بھٹے ،ریت بجری ، سیمنٹ ،چھتیں تیار کرنے والے کارخانے کل سے کھل جائیں گے۔