سول ایوی ایشن کی پی آئی اے کو اضافی ڈومیسٹک پرواز کی اجازت

May 20, 2020

سول ایوی ایشن نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کو اضافی ڈومیسٹک پرواز کی اجازت دے دی ہے۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق پی آئی اے کو کراچی، اسلام آباد کی اضافی پرواز کی اجازت دی گئی، قومی ایئرلائن کو مئی کے اختتام تک اضافی پرواز کی اجازت دی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے اب ہفتے میں چار دن کراچی اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں چلائے گی۔