کورونا بحران میں فارماسوٹیکل کمپنیوں نے بھرپور کردار ادا کیا ، گورنر پنجاب

May 21, 2020

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کورونا بحران میں صوبے کی فارماسوٹیکل کمپنیوں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ اس وبائی بحران میں مخیرحضرات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جبکہ فارما سوٹیکل کمپنیوں نے کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی سامان بھی فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت امدادی راشن 10 لاکھ سے زیادہ خاندانوں میں تقسیم کر چکی ہے ، اس کے علاوہ مخیرحضرات کی طرف سے ملنے والی مالی امداد کروڑوں میں بنتی ہے۔

چوہدری محمد سرور کاکہنا تھا کہ اب تک 50 کروڑ کے لگ بھگ طبی سامان اسپتالوں کو فراہم کرچکے ہیں۔