جون سے برطانیہ آنے والوں کو 14 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا، پریتی پٹیل

May 22, 2020

برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے کہا ہے کہ جون سے بیرون ممالک سے برطانیہ آنے والوں کو 14 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا، قرنطینہ کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ کیا جائے گا۔

برٹش ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل نے لندن کے ڈاؤننگ اسٹریٹ میں نیوز کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ حکام چیک کرسکیں گے کہ متعلقہ شخص قرنطینہ قواعد کی پابندی کررہا ہے کہ نہیں، پابندیوں کا خیال رکھنے کی یقین دہانی نہ کرانے والوں کو داخلے سے روک دیا جائے گا۔

پریتی پٹیل نے کہا کہ نئی پابندیوں کا اطلاق ٹرین اور فیری کے ذریعے برطانیہ پہنچنے والوں پر بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل پروفیشنل اور ایگریکلچرل ورکرز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔