ٹریننگ کیلئے اجازت درکار ہے، سری لنکن کرکٹ کوچ

May 23, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ حکومت اجازت دے تو ٹیم یکم جون سے بایو سیکیور سینٹر پر ٹریننگ شروع کریگی۔کورونا کی وجہ سے سری لنکا کی انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف سیریز نہیں ہوسکی تھی۔